حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کےفرسٹ منسٹر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسکاٹ لینڈ: پاکستانی نژاد حمزہ  یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

حمزہ یوسف نے اپنے استعفےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ وہ نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتہ شرکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینےکے لیےدباؤ تھا۔

حمزہ یوسف کو رواں ہفتہ گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبرپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کاسامنا تھا۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سےاتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔

حمزہ  یوسف نےمارچ 2023 میں اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عہدہ سنبھالا  تھا، حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستان نژاد اسکاٹش تھے۔

فرسٹ منسٹربننےسےقبل حمزہ یوسف ہیلتھ اور جسٹس منسٹرکےعہدوں پر بھی تعینات رہے۔