شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان : تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری، حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی، وزیراعظم کا دورے سے متعلق امور کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم  دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے،  وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔