دیر سے آنے پر مار پیٹ کا نشانہ بنا دی

بھارت کے ایک پرائمری سکول کی پرنسپل نے ٹیچر کو دیر سے آنے پر مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

 حال ہی میں ریاست اترپردیش کی سکول پرنسپل اس وقت پکڑی گئی تھی جب وہ سکول میں فیشل کروا رہی تھی، تاہم اب بھارتی سکول کا ایک اور واقعہ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہواہے جہاں سکول ٹیچر کا دیر سے  آنے پر پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان بحث چھڑگئی جو بڑھتے بڑھتے لڑائی تک پہنچ گئی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک پرنسپل کو سکول ٹیچر کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو مبینہ طور پر تاخیر سے آنے پر سکول کی استانی کو مار پیٹ کا نشانہ بنا رہی ہے۔

 

 

 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل جب خاتون ٹیچر کو مارنےلگتی ہیں تو قریب موجود دوسرے اُساتذہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ مارنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔

 

وائرل ویڈیو میں سکول پرنسپل اور استانی کو آپس میں تلخ کلامی کرتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کی بھی آواز سنائی دے رہی ہے کہ پرنسپل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں اور ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ حالیہ وائرل ویڈیو آگرہ کے ایک گاؤں میں واقع پری سیکنڈری سکول کی ہے۔