افریقی ملک سینیگال میں منگل کو ایک طیارہ اڑان بھرنے سے قبل رن وے سے پھسل گیا۔
دارالحکومت ڈاکار سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ میں واقع سینیگال کے Blaise Diagne ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کے واقعے میں11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹرانس ایئر کے اس بوئنگ 737طیارے میں 78 مسافر سوار تھے اور اسکی منزل پڑوسی ملک مالی تھی۔
حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔