ڈاکٹر آصف امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے رکن مقرر

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے رکن مقرر ہوگئے۔

کمیشن کی رپورٹ امریکی صدر، کانگریس اور محکمہ خارجہ کے لیے آنکھوں اور کانوں کا کام کرتی ہیں۔ 

ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کا تعلق کھاریاں سے ہے، وہ طویل عرصے سے کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں۔

ڈاکٹر آصف امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس، ہیلری کلنٹن کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف محمود سے پہلے پاکستانی امریکن خضر خان بھی اس کمیشن کے رکن رہے ہیں۔