رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور  مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان کو 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔