وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغستان، بشکیک میں کرغز ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک پہنچنے پر کرغز وزیر خارجہ سمیت  زخمی پاکستانی ٹیکسٹائل ورکر شاہزیب اور پاکستانی طلبا سے ملاقاتیں کیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں کرغز وزیر خارجہ کلوبایف ژین سے ملاقات کے دوران کرغز وزیر خارجہ نے فسادات کے مرتکب افراد کی گرفتاری، ان پر مقدمہ چلانے اور سزا دینے کا اعادہ کیا۔

کرغز وزیر خاجہ نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہزیب کی پاکستان واپس آنے کی خواہش پر اسحاق ڈار نے انہیں اپنے ساتھ خصوصی طیارے میں وطن واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔