روس کے ایک اور سینئر فوجی افسر کرپشن کے الزام میں گرفتار

روس کے ایک اور سینئر فوجی افسر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق 58 ویں کمبائنڈ آرمز آرمی کے میجر جنرل ایوان پوپوف Popov کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پچھلے چند ہفتوں میں روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف، وزارت دفاع میں پرسنل محکمہ کے سربراہ یوری کزنیتسوف بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

دونوں شخصیات پر بڑے پیمانے پر رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔