سعودی کابینہ؛ پاکستانی انٹیلی جنس سے تعاون کا معاہدہ منظور

سعودی کابینہ نے دہشت گردی کے انسداد کیلیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

سرکاری سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ نے وزیر توانائی کو پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمے داری تفویض کی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے متعلق آگاہ کیا۔
انھوں نے شاہ سلمان کی صحت کے متعلق دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔