امریکا: کاملہ ہیرس کا کنونشن سے خطاب، فلسطین کے حامی مظاہرین کا احتجاج : یونین اراکین کی جانب سے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس کے فلے ڈیلفیا میں یونینز کے کنونشن سے خطاب کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین نے احتجاج کیا۔

کاملہ ہیرس کے کنونشن سے خطاب کے دوران مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر یونین اراکین نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔