مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی پیش رفت : شام میں سعودی عرب نے اپنا سفیر مقرر کردیا

مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، شام میں سعودی سفیر مقرر کردیا گیا۔

سعودی عرب نے ایک دھائی سے زیادہ عرصے کے بعد فیصل المجفل کو شام میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ 

اہم تقرر پر فیصل المجفل نے سعودی قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران 2012 میں سعودی سفارتخانے کی بندش کے بعد فیصل المجفل دمشق میں مملکت کے پہلے سفیر ہوں گے۔