رفح میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے ایک اور حملے میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 13 خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جارحیت کے باعث بے گھر ہو کر کیمپوں پر رہنے والوں پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح علاقےالمساوی کو محفوظ قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کو وہاں منتقل ہونے کو کہا تھا۔ رفح میں ہسپتال نہ ہونے کے باعث میتوں اور زخمیوں کو فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔
دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے