صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں تخریب کاری کا ثبوت نہیں ملا، ایرانی فوج

مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات سے متعلق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی تخریب کاری کا ثبوت نہیں ملا۔ 

تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کی مینٹیننس رپورٹ میں کوئی تکنیکی خرابی ظاہر نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، اُن کے چیف گارڈ، وزیر خارجہ، صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر، آیت اللّٰہ خامنہ ای کے نمانندہ خصوصی اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے 3 ارکان 20 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔