امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، اس دوران ایک طاقتور طوفان نے بھاری بھرکم مسافر طیارے کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلس میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے بھاری بھرکم طیارے کو اس کی جگہ سے دور کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مذکورہ طیارہ بوئنگ 737 ڈیلس ائیرپورٹ پر دروازے کے قریب پارک تھا جس کا وزن 90 ہزار پاؤنڈ تھا۔
طوفانی ہوائیں چلنے سے طیارہ گھوم کر دور چلا گیا۔ طیارے کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔