چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ : بیجنگ سمجھتا ہے روس کے بغیر ایسی کانفرنس فضول ہوگی، چینی وزارت خارجہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے آئندہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں ہونیوالی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے چینی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، چین کا فیصلہ بتاتا ہے کہ بیجنگ سمجھتا ہے روس کے بغیر ایسی کانفرنس فضول ہوگی۔