سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں ذی الحج کے چاند سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔