ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار

ایران میں پولیس نے مبینہ طور پر ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار کرلیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں 12 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں جن کے قبضے سے شراب اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندران میں ایک تقریب میں چھاپا مار کر ان افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران شیطان سے مشابہت رکھنے والی چیزوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایران میں کئی مرتبہ ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپا مار کر گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جہاں شراب موسیقی اور نشے کا استعمال ہو رہا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کی کارروائی کے دوران 35 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ 250 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔