دنیا بھر میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

دنیا بھر میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ورلڈ ویلتھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بازار حصص میں آنے والی تیزی نے دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مزید اضافہ کیا اور اس کی وجہ سے کروڑ پتی افراد کے کلب میں مزید امیروں کا اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بھر میں کم از کم ایک ملین ڈالر کے قابل سرمایہ کاری کے اثاثوں والے لوگوں کی تعداد گزشتہ سال کے دوران 5.1 فیصد اضافے کے ساتھ 22.8 ملین تک پہنچ گئی۔ 1997 میں پہلی بار جب اس طرح کی سالانہ تحقیق کا آغاز ہوا تھا اس کے بعد سے یہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

تحقیق کے مطابق امریکا اب بھی 7.431 ملین کروڑ پتیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جاپان 3.777 ملین کروڑ پتیوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور چین 1.5 ملین کروڑ پتیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔جرمنی بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔