سلامتی کونسل نے وزیر داخلہ سمیت 4 افغان عہدیداروں پر عائد سفری پابند ہٹادیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سراج الدین حقانی سمیت 4 افغان عبوری عہدیداروں پر عائد سفری پابندی ہٹادیں۔

افغان عہدیداروں میں عبدالکبیر محمد جان، عبدالحق واثق، نور محمد ثاقب اور عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی شامل ہیں ۔ ان کے سعودی عرب کے سفر پر بھی پابندی ختم کردی گئی۔ سفری پابندی ختم ہونے کے بعد افغان عہدیدار فریضہ حج بھی ادا کرسکیں گے۔

یہ پابندی ایسے وقت میں ہٹالی گئی  جب افغانستان کے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی پہلے غیر ملکی دورے پر 4 جون کو  وفد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات گئے تھے جس میں امارت اسلامیہ کے انٹیلی جنس چیف ملا عبدالحق وثیق بھی شامل تھے۔