وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں،کوشش ہےکم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچائیں۔
وزیر مملکت علی پرویزملک نے کہا کہ انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کم آمدن والےطبقےکو ہرحال میں ریلیف دیا جائے، پوری کوشش ہےکہ کم آمدن والےطبقےکو مہنگائی سے بچایا جائے۔
وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔