سعودی عرب میں فرضی حج کمپنی چلانے پر2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی پولیس کے مطابق 4 غیرملکیوں کو مکہ مکرمہ میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمان جعلی نسک کارڈ، دستاویزات اورحج پرمٹ جاری کر رہے تھے۔
مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے مختلف سرکاری اداروں کی جعلی مہریں اور کمپیوٹربرآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔