فلسطین میں کئی مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باوجود بھی آج عیدالاضحٰی منائی جا رہی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مسجدِ اقصیٰ کے دروازوں پر قفل ڈال دیئے۔
قابض فوج نے سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے نماز کے لیے آئے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انہیں زد و کوب کیا۔
مسجد اقصیٰ میں پابندی کے باعث فلسطینیوں نےجنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی الرحمہ مسجد کے ملبے پر عید کی نماز ادا کی۔
القدس اسلامی اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل، بلاسٹ بم اور ربٹر کی گولیاں برسائیں۔ جس سے القدس اعلی اسلام اوقاف کونسل کے صدر شیخ عبدالعظیم سمیت بعض فلسطینی باشندے زخمی ہو ئے ہیں۔