غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران کم از کم 37,396 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 24 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر 85,523 افراد زخمی ہوئے ہیں۔