جنرل ساحر شمشاد کی روس میں نائب وزیر دفاع اور ڈپٹی چیفس آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں : علاقائی سکیورٹی کی صورتحال زیر غور

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے دورہ روس کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

جنرل ساحرشمشاد نے روس کے نائب وزیردفاع، ڈپٹی سیکریٹری سکیورٹی کونسل اور روسی ڈپٹی چیفس آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے عسکری اور ملٹری تیکنیکی تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحرشمشاد مرزا اور روسی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے امور بھی زیر غور آئے۔