امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔

توقع کی جارہی تھی کہ جو بائیڈن آج  رات لاس ویگاس میں گروپ کی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔