فرنیچر کے 134 سالہ پرانے برانڈ کانز نے دیوالیہ ہوجانے اور حالیہ برسوں میں سست روی کا سامنا کرنے کے بعد ملک بھر میں اپنی تمام آؤٹ لیٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی نے ٹیکساس کی عدالت میں دیوالیہ پن کی فائل دائر کی۔ 1890 میں قائم کردہ ’کونز‘ ملک بھر میں 553 ریٹیل اسٹور کی مالک ہے جو دیوالیہ پن کے بعد بند ہونے جارہی ہیں۔
کمپنی نے کچھ مقامات پر اسٹور سیل کرنا شروع کردیے ہیں اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے ان سیلز کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔