بھارت میں بیٹے کی خواہش مند ایک سنگدل ماں نے اپنی 9 دن کی بیٹی کو قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے مضافات میں پیش آیا جہاں 22 سالہ خاتون نے اپنی ننھی پری کا بےدردی سے گلا کاٹ کر اسے قتل کرڈالا۔
پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئیں کہ شوہر گووندا نے بیٹی کے قتل پر پولیس اسٹیشن جا کر بیوی کیخلاف شکایت درج کروائی۔
پولیس نے بتایا کہ شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرنے گھر پہنچے تو ایک کمرے میں نومولود خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ خاتون دوسرے کمرے میں موجود تھی۔
دوران تفتیش خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ بیٹی کی خواہش مند نہیں تھی اس لیے اسے قتل کردیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی تحویل میں لے لیا۔