غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری،مزید 45فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید 45فلسطینی شہید اور 77زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  گزشتہ سال 7اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 39ہزار445فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں، شہید ہونے میں 16ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔  

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے غزہ کی پٹی میں بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے ہزاروں لاشیں دبی ہونے سے شہادتوں کے اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔