صومالیہ میں ساحل پر خودکش دھماکا، 32 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحلی تفریحی مقام پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں ساحل پر موجود 32 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چھٹے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب نے ساحل پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔