فوجی افسروں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں سابق فوجی ا فسروں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان پینٹاگان سبرینا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستان میں سابق فو جی افسروں سے متعلق رپوٹس سے آگاہ ہیں، فوجی ا فسروں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان پینٹاگان نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
دونوں ملکوں کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے،علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔