امریکی عدالت نے وائس آف امریکا بند کرنے کا صدارتی حکم معطل کر دیا

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس حکم کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت وائس آف امریکا اور دیگر سرکاری میڈیا اداروں کو بند کیا جا رہا تھا۔ وفاقی جج نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے آزادی اظہار اور صحافت پر حملہ قرار دیا۔

جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ فنڈنگ میں کٹوتی سے VOA جیسے عالمی سطح کے ادارے کی خبری خدمات متاثر ہوئیں اور اس بندش سے ہزاروں صحافیوں کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ عدالت نے حکومت کو فوری طور پر فنڈنگ اور ملازمین کی بحالی کا حکم دے دیا۔

وائس آف امریکا کی سربراہ پیٹسی وداکوسوارا نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ وائس آف امریکا نے نازی پروپیگنڈا کے خلاف دوسری جنگ عظیم سے نشریات کا آغاز کیا تھا اور اب بھی دنیا بھر میں خبروں کا معتبر ذریعہ ہے۔