جبالیہ کیمپ، دیر البلاح، خان یونس پر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر، جبالیہ پناہ گزیں کیمپ، دیر البلاح اور خان یونس پر آج پھر بم باری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس تازہ ترین اسرائیلی بم باری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

جنین پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے جنین پر ڈرون حملہ کر کے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا۔

اسرائیلی مذاکرات کار آج قاہرہ جائینگے

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی مذاکرات کار آج غزہ جنگ بندی پرمزید بات چیت کے لیےقاہرہ جائیں گے۔

بلنکن کا دورۂ اسرائیل

دوسری جانب امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقات کے لیے اسرائیل جا رہے ہیں۔