داڑھی نہ رکھنے پر افغان سیکیورٹی فورسز کے 280 ارکان برطرف

طالبان کی اخلاقیات کی وزارت نے داڑھی بڑھانے میں ناکامی پر سیکورٹی فورس کے 280 سے زیادہ ارکان کو برطرف کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس افغانستان میں 13,000 سے زیادہ لوگوں کو ”غیر اخلاقی حرکتوں“ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

منسٹری فار پریوینشن آف وائس اینڈ پروپیگیشن آف ورچو نے اپنی سالانہ آپریشن رپورٹ میں کہا کہ حراست میں لیے گئے تقریباً نصف کو 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں زیر حراست افراد کی جنس یا مبینہ جرائم کے بارے میں کوئی تفصیل شامل نہیں تھی۔

وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محب اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے گزشتہ سال 21,328 موسیقی کے آلات کو تباہ کیا اور ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں ”غیر اخلاقی“ فلمیں فروخت کرنے سے روکا۔

انہوں نے بتایا کہ داڑھی نہ رکھنے کی وجہ 281 سیکیورٹی فورس کے اراکین کی شناخت کی گئی اور انہیں اسلامی قانون کی تشریح کے مطابق برطرف کردیا گیا تھا۔

2022 میں افغانستان کے طالبان نے تمام سرکاری ملازمین خبردار کیا تھا کہ وہ داڑھی رکھیں اور ڈریس کوڈ پر عمل کریں ورنہ نوکری سے نکال دیا جائے گا۔