تھائی لینڈ طیارہ حادثہ: 5 چینی سیاحوں سمیت تمام مسافر ہلاک

تھائی لینڈ کے چارٹر طیارے کو حادثے پیش آیا ہے، جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں 5 چینی سیاح اور 2 پائلٹ سمیت 4 تھائی باشندے سوار تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ چارٹر طیارہ بنکاک سے تھائی صوبے ترات جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام کے مطابق چارٹر طیارے کو حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، طیارہ بنکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیربعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔