بھارت میں بھیڑیوں کے حملے میں خاتون ہلاک، 2 ماہ میں 7 افراد کو چیر پھاڑ دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھیڑیوں کے مبینہ حملے میں خاتون ہلاک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھیڑیوں کے خاتون پر حملے کا واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بھریچ میں پیش آیا۔

ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ گزشتہ 50 روز کے دوران بھیڑیوں کے حملوں میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ صحافی کی جانب سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریشور سنگھ کی ویڈیو بھی ڈالی گئی ہے جس میں بی جے پی رہنما کو ہاتھ میں بندوق اٹھائے علاقے میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔