دنیا کو جنگ سے روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اُور ان میں ایک اقدام ”گوتھم“ نامی ایک نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے جو متعدد انٹیلی جنس اسٹریمز سے وسیع پیمانے پر اعداد و شمار جمع کر کے اُس کا مربوط و جامع تجزیہ فراہم کرتا ہے، اس میں ایس آئی جی آئی این ٹی (سگنل انٹیلی جنس)، ایچ یو ایم آئی این ٹی (انسانی ذہانت) اور آئی ایم آئی این ٹی (امیجری انٹیلی جنس) اکٹھا کام کرتے ہیں۔ گوتھم ریئل ٹائم ڈیٹا فیوژن کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ حالات کے بارے میں آگاہی کو ممکن بناتا ہے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کو مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ بروقت اور درست فیصلے کر سکیں۔ گوتھم آپریشنل منصوبہ بندی اور ٹیکٹیکل فیصلہ سازی کے لئے قابل عمل معلومات کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہے۔ گوتھم کمانڈروں کو متحرک کرنے جنگی ماحول میں تیزی لانے اور زیادہ باخبر فیصلے کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے، جس سے اسٹریٹجک فائدہ حاصل ہوتا ہے۔اپولو نامی ایک اُور ذریعہ بھی ہے۔ اپولو کی صلاحیتیں اس بات کو یقینی بنا کر ریئل ٹائم ڈیٹا پروسیسنگ اور فیصلہ سازی کو ممکن بناتی ہیں کہ سافٹ وئر سسٹم جیسا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول ایپلی کیشنز، انٹیلی جنس پلیٹ فارم، اور نگرانی کے آلات سرحدوں پر کیسے کام کرتے ہیں۔ اپولو فعال تنازعات والے علاقوں میں سافٹ وئر کی مدد سے معلومات اکٹھا کرتا ہے۔ اپولو تمام آپریشنل ماحول میں ریئل ٹائم سافٹ وئر اپ ڈیٹس اور پیچز خودکار طریقے سے بنا سکتا ہے، چاہے وہ فیلڈ سے متعلق ہوں یا سینٹرل کمانڈ کی ضروریات کے مطابق اپولو اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ کسی مشن کی اہم ایپلی کیشنز ہمیشہ بہتر اور محفوظ طریقے سے کام کریں۔ اپولو مختلف ڈومینز میں سافٹ وئر کو مربوط اور منظم کرتا ہے بشمول ہوا‘ زمین، سمندر، اور سائبر آپریشنز۔ اپولو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایک ہی سافٹ وئر اپ ڈیٹس، انٹیلی جنس ٹولز اور آپریشنل پلیٹ فارم فوج کے تمام شعبوں کے لئے دستیاب ہوں، جس سے مربوط اور ہم آہنگ دفاعی نظام تشکیل دیا جاسکے۔ اپولو تیزی سے مختلف آپریشنل تھیٹروں میں ہزاروں نوڈز پر مشتمل سافٹ وئر ہے۔ اپولو بڑے پیمانے پر آپریشنز میں اہم کردار ادا کرتا ہے جہاں متعدد یونٹوں کو ایک ہی انٹیلی جنس اور فیصلہ سازی کے آلات تک ہم آہنگ رسائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپولو لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ کی بھی کرتا ہے۔اسی طرح فاؤنڈری نامی سافٹ وئر بھی ایک نیا فورس ملٹی پلائر ہے۔ فاؤنڈری جدقثید ڈیٹا انضمام اور تجزیاتی پلیٹ فارم ہے۔ فاؤنڈری فوج کو متعدد ذرائع سے اعداد و شمار ضم کرنے، ان کے تجزیہ اور تصور کی قابلیت میں اضافہ کرتا ہے، جس سے بہتر فیصلہ سازی اور آپریشنل کارکردگی حاصل ہوتی ہے۔ فاؤنڈری فوجی کاروائیوں، انٹیلی جنس جمع کرنے اور مشن کی منصوبہ بندی بہتر بناتا ہے۔ فاؤنڈری مربوط ڈیٹا ماحول تخلیق کرتا ہے جسے انٹیلی جنس کی مختلف اکائیوں میں پروسیس اور شیئر کیا جاسکتا ہے اور اس سے حقیقی صورتحال سے آگاہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ کمانڈر فاؤنڈری کو میدان جنگ کے اعداد و شمار دیکھنے، دشمن کی نقل و حرکت کی پیش گوئی کرنے اور قابل عمل بصیرت پیدا کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت حقیقی وقت کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے فیصلہ سازی میں تیزی اور بہتری آتی ہے۔ گوتھم، اپولو اور فاؤنڈری کو روس یوکرین جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ گوتھم کو ایران کے خلاف بھی کیا گیا ہے جبکہ فاؤنڈری کو برطانوی اور جرمن افواج نے استعمال کیا ہے۔ گوتھم، اپولو اور فاؤنڈری موجود وقت کی اہم قوتیں ہیں، جو فوجی کاروائیوں کے طریقہ کار کو تبدیل کرتی ہیں۔ گوتھم، اپولو اور فاؤنڈری ریئل ٹائم، تیار کردہ حل فراہم کرتے ہیں جو کمانڈروں کو اسٹریٹجک برتری برقرار رکھنے کے لئے اہم صورتحال کی آگاہی اور انٹیلی جنس کے ساتھ بااختیار بناتی ہیں۔ معلومات کی برتری اب فتح کی کلید ہے۔ ٹیکنالوجی کو اپنانا صرف ایک آپشن نہیں رہا یہ ابھرتے ہوئے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے کسی مشن کی کامیابی کی کلید بھی ہے۔ (بشکریہ دی نیوز۔ تحریر ڈاکٹر فرخ سلیم۔ ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)
اشتہار
مقبول خبریں
حقائق کی تلاش
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غربت‘ تنازعہ اور انسانیت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
افغانستان: تجزیہ و علاج
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کشمیر کا مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد پولیو جدوجہد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
درس و تدریس: انسانی سرمائے کی ترقی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی: عالمی جنوب کی مالیاتی اقتصاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
بھارت اور بین الاقوامی دہشت گردی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
ناقابل فراموش شہادت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
مہلک موسم
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام