سعودیہ میں ہیروئن اسمگل کرنےکے الزام میں پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام  میں پاکستانی شہری کو  سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا ہےکہ ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو  ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا  ہےکہ مجرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سزا کا اعلان اس لیےکیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردار کیا جاسکے۔