اسرائیلی یوم آزادی پر جنگلات میں آگ، ایمرجنسی نافذ

اسرائیل میں جنگلاتی آگ کی شدت بڑھنے پر وزیرِاعظم نیتن یاہو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

یہ آگ یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کے قریب جنگل میں بھڑک اٹھی، اور تیز ہواؤں نے اسے مزید پھیلانے میں مدد کی۔

اس سنگین صورتحال کے باعث یومِ آزادی کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا، اور متاثرہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔