آئی ایم ایف سےپاکستان کو قرضہ: بھارت کو مرچیں لگ گئیں

بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ رائٹرز کے مطابق یہ مطالبہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدہ ماحول میں سامنے آیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام نے حملے میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے، جن میں دو پاکستانی شہری قرار دیے گئے ہیں۔ تاہم پاکستان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانب دار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج اور حالیہ مہینوں میں 1.3 ارب ڈالر کا کلائمیٹ ریزیلینس لون بھی فراہم کیا گیا ہے، جس کے باعث ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی۔