اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کے لیے ہدف کا تعین کرلیا، امریکا

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایران کی طرف سے عسکری اور توانائی کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہدف کا تعین کرلیا ہے۔

تاہم اس بات کا کوئی عندیہ نہیں ہے کہ اسرائیل جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا یا قتل و غارت کرے گا، رپورٹ میں نامعلوم امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے کارروائی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام نے کہا کہ ’یوم کپور‘ کی موجودہ تعطیل کے دوران جوابی حملہ کیا جاسکتا ہے۔