غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی تھم نہ سکی،14 بچوں سمیت مزید 38 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی تھم نہ سکی اورخان یونس کے علاقے المنارہ میں حملے کے نتیجے میں 14 بچوں سمیت 38 فلسطینی شہیدکردیئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پربھی حملہ کیاہے جس کے بعد اسرائیلی فوج ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں اب تک 42 ہزار 847 فلسطینی شہیداور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔