عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر گولڈمارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

جیولرز کے مطابق مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر دو لاکھ 82 ہزار   200 روپے پر آگئی جبکہ گرام سونے کے بھاؤ857روپے کی کمی سے دو لاکھ 41 ہزار 941  روپے پر آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔

قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی رجحان آج بھی برقرار رہا، عالمی منڈی میں سونے کے دام 10ڈالر کم ہوکر2727ڈالر  ریکارڈ کئے گئے۔