غزہ کی صورتحال سے متعلق 8 عالمی امدادی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ کی صورتحال ڈرامائی طور پر خراب ہوئی۔
عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا تھا۔
امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔