بیجنگ: چین میں سونے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کی مالیت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہینان اکیڈمی آف جیولوجی نے 2 ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں 300 ٹن سونا دریافت کیا ہے اور ماہرین کی جانب سے اسے اب تک ملنے والے ذخائر میں سے سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ کہا جارہا ہے۔
ذخیرہ دریافت کرنے والے گروپ کے مطابق 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں ایک ہزار ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
واضح رہے چین دنیا میں سونے کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جو کل سونے کا 10 فیصد ہے۔