بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا سے ڈھاکا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی کمشنر نے صدر ٓصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے انہیں تہینیتی پیغام پہنچایا۔
انہوں نے بھی اس سے ملتے جلتے جذبات کا اظہار کیا۔ بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی چئیرپرسن ہیں اور دونوں فریقین کے مابین خیرسگالی کی یہ ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی۔
بیگم خالدہ ضیا 1971میں گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں رہتی رہی ہیں ان کے شوہر مرحوم جنرل ضیا بریگیڈئیر تھے اوروہ مشترقی پاکستان میں پاکستانی فوج کے خلاف لڑتے رہے تھے۔
پاکستان بننے کے بعد وہ بنگلہ دیش جاپائیں۔ ان کے شہر جو اس وقت بنگلہ دیشی فوج کے آرمی چیف بن چکے تھے یہ جان کر بہت حیران ہوئے کہ خالدہ ضیا کی پاکستان میں اس عرصے کے دوران اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی تھی کیونکہ بھارتی انہیں باور کرارہے تھے کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ اوربچوں کے ساتھ بہت براسلوک ہورہا ہے۔