صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی پر پولیس کو بھاری جرمانہ

ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

فیصلے کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس نے جاسوسی کرتے ہوئے ان کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے غیر قانونی عمل کیا۔

عدالت کی جانب سے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو نقصان پہنچایا۔