ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا میں عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگراجس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ ضلع بونا میں پیش آیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو بونا جرنل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافرشادی میں شرکت کے لیےجا رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نا ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
سال 2018 میں ایتھوپیا میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔