سال 2025: اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، فلسطین میں 2 روز میں 7 بچوں سمیت 8 افراد شہید، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی سال نو پر بھی نہ تھم سکی۔ صیہونیوں کے حملے میں مزید 28 فلسطینیوں کو شہید اور 41 کو زخمی کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ اور بوریج کیمپ پر بمباری سے 17 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں ڈرون حملے میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی ۔ ایک لاکھ 8 ہزار تین سو اناسی فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ بارش اور ٹھنڈ سے ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔

دو روز میں 7 بچوں سمیت 8 افراد دم تور چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے شمال مغربی علاقے فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔ سینکڑوں خیمے پانی میں بہہ گئے، ہزاروں افراد کو تحفظ اور امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے