نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا

تل ابیب: اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ سے استعفیٰ دیدیا۔ 

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور ماضی میں وزیراعظم نیتن یاہو کے قریبی ساتھی یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

گزشتہ سال بطور وزیردفاع یواف گیلانٹ نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 7 ہزار قدامت پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں بھرتی کرنے کی منظور دی تھی جس پر اسرائیل میں ردعمل آیا تھا۔ 

اس کے علاوہ غزہ میں جنگ بندی کے معاملات پر بھی ان کے نیتن یاہو سے اختلاف ہوئے تھے جس پر انہیں برطرف  کر دیا گیا تھا۔ 

اپنے وزیر دفاع کو برطرف کرنے کے بعد نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد نہیں رہا۔