وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے خط 20 جنوری کو لکھا گیا، خط میں امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

وزیرخارجہ کی جانب سے بھی اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف اسٹیٹ کو بھی مبارکباد دی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔